کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کی سختی سے
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کالے دھن پر روک لگانا نہیں ہے بلکہ یہ
عام آدمی کے خلاف ایک سرجیکل اسٹرائک ہے۔کانگریس کے ترجمان میر افضل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی
حکومت نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دینے کے
اپنے وعدے کے بجائے نوٹوں کی
منسوخی کا فیصلہ کیا جس سے مزدور طبقے، چھوٹے تاجر، دکاندار، کسان اور
دوسرے لوگ بے روزگار ہو گئے۔انہوں نے کہا، "مرکز میں نریندر مودی کی حکومت نے ایک سال میں ڈھائی لاکھ
بے روزگاروں کو نوکری دینے کا دعوی کیا تھا لیکن اس نے اپنے دو سال کی مدت
میں دس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔